سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی

سونے کی قیمتوں میں کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر کم ہونے سے 3ہزار 302ڈالر کی سطح پر آ گئی، جس کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کے شائستہ انداز نے دبئی کی شاپ میں لوگوں کے دل موہ لیے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں
مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کی کمی سے 3لاکھ 52ہزار 900روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 86روپے گھٹ کر 3لاکھ 2ہزار 555روپے کی سطح پر آگئی۔
چاندی کی قیمتیں مستحکم
سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 900روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 344روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔