سلیمان اور قاسم نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں ویزا کے لیے درخواست جمع کروا دی، علیمہ خان کا دعویٰ

اہم خبر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیاہے کہ سلیمان اور قاسم نے چند روز قبل لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں ویزا کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2 ہزار روپے کے بجٹ میں لنڈا بازار سے شاپنگ، اتنے میں کیا کچھ خرید سکتے ہیں؟ آپ بھی دیکھیے
ویزے کی درخواست کی تفصیلات
علیمہ خان کا ایکس پر جاری پیغام میں کہنا تھا کہ ویزا درخواستیں پاکستان کے ہائی کمیشن لندن میں جمع کروائی گئی ہیں، پاکستانی سفیر نے بتایا وزارت داخلہ اسلام آباد سے منظوری کا انتظار ہے۔ وزارت داخلہ سے منظوری کے بعد ویزا عمل مکمل کیا جائے گا۔ ہائی کمیشن لندن نے معاملے کی پیشرفت سے متعلق وزارت داخلہ کو آگاہ کر دیاہے۔
سوشل میڈیا پر بیانات
A few days ago Suleiman and Kasim applied for their visas with the Pakistan high commission in London. The ambassador has intimated that he is awaiting approval from the ministry of interior in Islamabad.
— Aleema Khanum (@Aleema_KhanPK) August 1, 2025