پاکستان میں مہنگائی کی شرح 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی سالانہ مہنگائی کی شرح جولائی 2025 میں بڑھ کر 4.07 فیصد ہوکر 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جو جون میں 3.2 فیصد تھی اور دسمبر 2024 کے بعد سے بلند ترین سطح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منگل کے روز تعلیمی ادارے بند رہیں گے
اسٹیٹ بینک کی تنبیہ
اسٹیٹ بینک نے گرانی پر انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ رہائش ویوٹیلیٹیز قیمتوں میں اضافے نے گرانی کو بڑھایا، خوراک نرخوں میں اضافہ سست رہا۔ شہری علاقوں میں مہنگائی 4.4 فیصد جبکہ دیہی میں 3.5 فیصد رہی۔ گزشتہ سال جولائی میں مہنگائی کی شرح 11.09 کے مقابلے میں واضح کمی رہی مگر خدشات برقرار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نجی کالج واقعہ سے متعلق غلط خبر پھیلانے پر خود کو طالبہ کی ماں ظاہر کرنے والی خاتون گرفتار
پچھلے سال کے مقابلے میں تبدیلی
گزشتہ سال (جولائی 2024) کے اسی مہینے میں یہ شرح 11.09 فیصد تھی، مہنگائی میں اس تیزی کی بنیادی وجہ رہائش اور یوٹیلیٹی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہے، جو جون میں 3.28 فیصد کمی کے بعد جولائی میں 3.56 فیصد بڑھ گئیں۔
نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ
اسی طرح ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوا، جو پچھلے مہینے 0.6 فیصد تھا اور اب 2.7 فیصد تک جا پہنچا۔