بنگلہ دیشی ماڈل نتاشا پال بھارت میں گرفتار
شانتا پال کی گرفتاری
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بنگلا دیشی یوٹیوبر اور ماڈل شانتا پال کو متعدد جعلی بھارتی دستاویزات رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ یہ گرفتاری کلکتہ کے علاقے بکرم گڑھ سے عمل میں آئی جہاں وہ ایک کرائے کے فلیٹ میں مقیم تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کے 4 سال بعد کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
جعلی دستاویزات کی برآمدگی
بھارتی میڈیا کے مطابق، پولیس نے 28 سالہ شانتا پال کے قبضے سے دو جعلی آدھار کارڈ، ایک ووٹر آئی ڈی، ایک راشن کارڈ اور ایک پین کارڈ برآمد کیا ہے، جو تمام مغربی بنگال کے مختلف پتوں پر رجسٹرڈ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اسد عمر کو گن پوائنٹ پر سیاست چھوڑنے کے لیے مجبور کیا گیا: محمد زبیر
ویزا کی مدت اور مقامی رہائش
گرفتاری کے بعد پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ اپنے ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی بھارت میں ہی چھپ کر مقیم تھیں جبکہ وہ 2023 میں کلکتہ آئیں تھیں۔
جعلی دستاویزات کے نیٹ ورک کا انکشاف
بھارتی حکام کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اداکارہ شانتا پال مقامی باشندوں میں گھل مل جانے کے لیے بروکرز کے ایک نیٹ ورک کے ذریعے جعلی دستاویزات حاصل کر رہی تھیں۔








