آل پاکستان کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن میں سنگین بے ضابطگیاں، ڈی جی ٹی او نے نوٹس لے لیا
تحقیقات کا آغاز
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈائریکٹر جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشنز (ڈی جی ٹی او) نے آل پاکستان کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتظامی و تنظیمی معاملات میں سامنے آنے والی بے قاعدگیوں اور آئینی و قانونی خلاف ورزیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر حذیفہ رحمان اور چینی وزیر ثقافت و سیاحت گاو ژینگ کے درمیان ملاقات، ثقافتی، سیاحتی اور ورثہ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شکایات کی تفصیلات
ڈی جی ٹی او کو ایسوسی ایشن کے خلاف متعدد تحریری شکایات موصول ہوئیں جن میں قوانین کی خلاف ورزی، اختیارات کا ناجائز استعمال اور تنظیمی آئین سے انحراف جیسے الزامات شامل تھے۔ شکایات کے بعد ڈی جی ٹی او نے تمام تر امور کا سنجیدگی سے جائزہ لیتے ہوئے خلاف ضابطہ اقدامات کی چھان بین شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ؛ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی جلد سماعت کی درخواستیں دائر
متنازع چیئرمین شپ
ایسوسی ایشن کے موجودہ چیئرمین کی تقرری کو بھی متنازع قرار دیا گیا ہے کیونکہ ان کی نامزدگی میں نہ تو قانونی تقاضوں کو ملحوظِ خاطر رکھا گیا اور نہ ہی تنظیمی آئین کی پاسداری کی گئی۔ چیئرمین شپ کا یہ عہدہ بعض افراد کی جانب سے غیر قانونی طور پر حاصل کیا گیا ہے جو اب تحقیقات کا مرکزی نکتہ بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی آزادکشمیر کے نو منتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو مبارکباد
ایسوسی ایشن کی ساکھ کا نقصان
اس اقدام نے نہ صرف ایسوسی ایشن کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے بلکہ اراکین کے درمیان اعتماد کا فقدان بھی پیدا کر دیا ہے۔ اسی طرح ایسوسی ایشن میں ایسوسی ایٹ ممبران کو آئین و ضوابط کے برعکس کارپوریٹ ممبرز میں تبدیل کر دیا گیا جو نہ صرف ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ اور رولز کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ اس عمل سے دیگر مستحق ممبران کے ساتھ ناانصافی ہے۔
اعضاء کی اپیل
ان سنگین بے ضابطگیوں کے تناظر میں ایسوسی ایشن کے مخلص حلقوں نے تمام ممبرز سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈی جی ٹی او کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ایسوسی ایشن کے اندر قانون، شفافیت، جمہوریت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔








