آل پاکستان کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن میں سنگین بے ضابطگیاں، ڈی جی ٹی او نے نوٹس لے لیا

تحقیقات کا آغاز

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ڈائریکٹر جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشنز (ڈی جی ٹی او) نے آل پاکستان کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتظامی و تنظیمی معاملات میں سامنے آنے والی بے قاعدگیوں اور آئینی و قانونی خلاف ورزیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا فضائی آپریشن معمول پر آگیا، سعودی عرب سمیت 15 ممالک کی پروازیں شروع

شکایات کی تفصیلات

ڈی جی ٹی او کو ایسوسی ایشن کے خلاف متعدد تحریری شکایات موصول ہوئیں جن میں قوانین کی خلاف ورزی، اختیارات کا ناجائز استعمال اور تنظیمی آئین سے انحراف جیسے الزامات شامل تھے۔ شکایات کے بعد ڈی جی ٹی او نے تمام تر امور کا سنجیدگی سے جائزہ لیتے ہوئے خلاف ضابطہ اقدامات کی چھان بین شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران عباس کی محرم الحرام کے پہلے عشرے میں فلمیں ریلیز نہ کرنے کی اپیل

متنازع چیئرمین شپ

ایسوسی ایشن کے موجودہ چیئرمین کی تقرری کو بھی متنازع قرار دیا گیا ہے کیونکہ ان کی نامزدگی میں نہ تو قانونی تقاضوں کو ملحوظِ خاطر رکھا گیا اور نہ ہی تنظیمی آئین کی پاسداری کی گئی۔ چیئرمین شپ کا یہ عہدہ بعض افراد کی جانب سے غیر قانونی طور پر حاصل کیا گیا ہے جو اب تحقیقات کا مرکزی نکتہ بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن اور احتجاج کے باعث پاکستان کو کتنے ٹیکس خسارے کا سامنا ہے؟ جانیے

ایسوسی ایشن کی ساکھ کا نقصان

اس اقدام نے نہ صرف ایسوسی ایشن کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے بلکہ اراکین کے درمیان اعتماد کا فقدان بھی پیدا کر دیا ہے۔ اسی طرح ایسوسی ایشن میں ایسوسی ایٹ ممبران کو آئین و ضوابط کے برعکس کارپوریٹ ممبرز میں تبدیل کر دیا گیا جو نہ صرف ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ اور رولز کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ اس عمل سے دیگر مستحق ممبران کے ساتھ ناانصافی ہے۔

اعضاء کی اپیل

ان سنگین بے ضابطگیوں کے تناظر میں ایسوسی ایشن کے مخلص حلقوں نے تمام  ممبرز سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈی جی ٹی او کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ایسوسی ایشن کے اندر قانون، شفافیت، جمہوریت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...