ڈی آئی جی غازی صلاح الدین نے بطور ڈائریکٹر اسپیشل پروٹیکشن یونٹ چارج سنبھال لیا
ڈی آئی جی غازی صلاح الدین کا چارج سنبھالنا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی آئی جی غازی صلاح الدین نے بطور ڈائریکٹر سپیشل پروٹیکشن یونٹ نیا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی
یونٹ کا استقبال
یونٹ کے چاق و چوبند دستے نے ڈی آئی جی غازی صلاح الدین کو سلامی پیش کی۔ چارج سنبھالتے ہی، انہوں نے یونٹ کے تمام افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز عثمان اعجاز باجوہ، ایس ایس پی ایڈمن ضیاء اللّٰہ، اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے تمام افسران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس ٹو: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
سیکیورٹی امور کی تفصیل
اجلاس میں چائنیز شہریوں سمیت تمام غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے امور تفصیل سے زیر بحث آئے۔
یہ بھی پڑھیں: معیشت درست سمت پر گامزن، مہنگائی کم اور معاشی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں: گورنر سٹیٹ بینک
عمل درآمد کی ہدایت
ڈی آئی جی غازی صلاح الدین نے حکومت پنجاب کی جاری کردہ سیکیورٹی ایڈوائزری پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ فارنرز کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
سیکیورٹی اقدامات
تمام فارنرز کے ساتھ تعینات سٹاف کا فریش سیکیورٹی آڈٹ فوری طور پر مکمل کیا جائے۔ فارنرز کی نقل و حرکت پر سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے مسلسل نظر رکھی جائے اور روٹس کی سرچ اینڈ سوائپنگ خصوصی برانچ کے ذریعے کرائی جائے۔ چائنیز سمیت تمام فارنرز کے لیے بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال یقینی بنایا جائے۔








