اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے: دفتر خارجہ
پاکستان کا دو ریاستی حل کی حمایت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے، منصفانہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ قائم،100انڈیکس 1لاکھ 5ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا
ایرانی صدر کا پاکستان کا دورہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایران کے صدر نے پاکستان کا اہم دورہ کیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر سے ملاقات کے دوران ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، ایرانی صدر نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم ، پی ٹی آئی نے اچانک یوٹرن کیوں لیا؟
دوطرفہ تجارت میں اضافہ
انہوں نے بتایا کہ ایرانی صدر نے وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات کی، فریقین نے دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق کیا، ایران کے صدر نے وزیراعظم کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا، صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل عامر دوبارہ قطر میں سفیر نامزد
پاکستان کی انسانی امداد
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ملاقات کے دوران انہوں نے فلسطینی مسئلے کے منصفانہ اور دور ریاستی حل پر زور دیا۔ پاکستان نے آج غزہ کے لیے امدادی سامان پر مشتمل نئی کھیپ روانہ کی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر غزہ کے عوام کیلئے 18 ویں کھیپ بھجوائی گئی ہے۔
شفقت علی خان نے کہا کہ امدادی سامان میں راشن بیگز، کھانے پینے کی اشیا اور ادویات شامل ہیں، یہ مسلسل حمایت غزہ کے عوام کے ساتھ پاکستان کی پرعزم یکجہتی کی عکاسی کرتی ہے اور پاکستان اسرائیلی حکام کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بارش یا آزمائش۔۔۔یہ وقت احتیاط ، صبر اور ہمدردی کا ہے
پاکستان کا موقف
دفتر خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات علاقے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے، اسرائیل کے ایسے اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان یوکرین تنازع کے پرامن اور مذاکرات پر مبنی حل کا حامی ہے، پاکستان یوکرین کی طرف سے یوکرین جنگ میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کرتا ہے، ابھی تک یوکرینی حکام نے پاکستان سے رابطہ کرکے الزام کے متعلق کوئی بات نہیں کی۔
کشمیر کا مسئلہ
دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے، پاکستان حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، نائب وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے اقوام متحدہ کو خطوط ارسال کیے، پاکستان نے معرکہ حق کے دوران اپنی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا۔








