سب سے پیاری زبان

تحریر

سلیم خان
ہیوسٹن (ٹیکساس) امریکہ

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر ڈکی بھائی اہلیہ سمیت گرفتاری کے بعد رہا

زبانوں کا تعلق

زبانیں رابطے کا ذریعہ ہوتی ہیں۔ دنیا بھر میں ہزاروں زبانیں بولی جاتی ہیں، ہر ایک کی اپنی تاریخ، ثقافت اور اہمیت ہے۔ کوئی اردو کو پیاری سمجھتا ہے، کوئی عربی کو مقدس مانتا ہے، کسی کو فرانسیسی رومانویت کی علامت لگती ہے، تو کوئی چینی کو ترقی کی کنجی کہتا ہے۔ مگر ایک زبان ایسی ہے جو نہ کسی خطے کی محتاج ہے، نہ کسی رسم الخط کی۔ وہ زبان ہے محبت کی زبان۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد، مہنگائی کا ہدف ساڑھے 7 فیصد مقرر

محبت کی زبان

محبت کی زبان سب سے میٹھی، سب سے قابل فہم، اور سب سے زیادہ دل کو چھو لینے والی زبان ہے۔ یہ وہ زبان ہے جسے سیکھنے کے لیے کسی اسکول، کسی لغت یا کسی گرائمر کی ضرورت نہیں۔ یہ دل سے نکلتی ہے اور دل تک پہنچتی ہے۔ نہ کوئی ترجمہ درکار ہوتا ہے، نہ کسی ثقافتی فرق سے اس کی تاثیر کم ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 7 دوستوں کا 15 سال پرانا خواب پورا، برطانیہ کا سب سے قیمتی خزانہ دریافت

محبت کے بےلوغ مثالیں

دنیا کا کوئی بھی انسان ہو، چاہے وہ کسی قبیلے کا ہو یا کسی مہذب معاشرے کا، محبت کی زبان کو وہ بخوبی سمجھتا ہے۔ ایک ماں جب اپنے نومولود بچے کو گود میں لے کر خاموشی سے گلے لگاتی ہے، تو بچہ بغیر کچھ سنے، محسوس کر لیتا ہے کہ اسے محبت دی جا رہی ہے۔ کیا یہ ثبوت کافی نہیں کہ محبت کی زبان الفاظ سے بالا ہے؟

اسی طرح اگر کوئی اجنبی راستے میں گر جائے اور دوسرا اجنبی آگے بڑھ کر اس کی مدد کرے، تو نہ کوئی تعارف ہوتا ہے، نہ زبان مشترک، مگر مدد کرنے والے کا خلوص، اس کی آنکھوں کی نرمی، اس کے ہاتھ کا سہارا ، سب کچھ خود بولتا ہے۔ یہی محبت کی زبان ہے، جو سرحد، رنگ، نسل سے آزاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات

خاموش محبت

محبت کی زبان صرف الفاظ سے ادا نہیں ہوتی، بلکہ اکثر اوقات یہ خاموشی میں زیادہ بولتی ہے۔ ایک بیٹے کا باپ کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر چپ چاپ بیٹھنا، ایک بوڑھی ماں کا بیٹی کے سر پر ہاتھ پھیرنا، ایک استاد کا شاگرد کے کندھے پر حوصلہ افزائی سے تھپکی دینا ، یہ سب محبت کی زبان کے وہ پہلو ہیں جنہیں بیان کرنے کے لیے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیان میں ٹائپنگ کی غلطی ہوئی، وی پی این کو غیر شرعی نہیں کہا، راغب نعیمی کی وضاحت

محبت کی سائنس

یونیسف کی ایک تحقیق کے مطابق بچوں کی ذہنی نشوونما میں محبت بھرے لمس، مثبت جذبات اور ہمدردانہ رویہ بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ بچے ان جذبات کو کسی زبان کی مدد کے بغیر پہچان لیتے ہیں۔ یعنی محبت کی زبان پیدائشی طور پر ہر انسان کے اندر ہوتی ہے۔

محبت کی زبان صرف ذاتی تجربے یا جذباتی بات نہیں، بلکہ سائنسی طور پر بھی ثابت شدہ حقیقت ہے۔ ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ’’غیر لفظی ابلاغ‘‘ یعنی چہرے کے تاثرات، لمس، آنکھوں کا انداز یہ سب کسی بھی لفظ سے زیادہ طاقتور انداز ہوتے ہیں۔ اور یہی محبت کی زبان کے بنیادی عناصر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کھئیل داس کوہستانی پر حملے کے مقدمے میں ایس ٹی پی کے رہنما جلال شاہ گرفتار

تاریخی مثالیں

اگر ہم تاریخ پر نظر ڈالیں تو ہمیں ایسی بے شمار مثالیں ملتی ہیں جہاں مختلف زبانوں، قوموں اور مذاہب کے لوگ صرف محبت اور خلوص کے جذبے سے ایک دوسرے کے قریب آئے۔ مہاتما بدھ، حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور ختم المرسلین حضرت محمد ﷺ — سب نے محبت کو سب سے بڑا پیغام قرار دیا۔ ان کے پیروکاروں نے ان کے الفاظ کے ساتھ ان کے عمل سے سیکھا ، محبت کا عمل، محبت کی زبان۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں اسرائیلی حملے سے شہادتوں کی تعداد 585 تک جا پہنچی، 1326 زخمی

محبت کی زبان کا اثر

آج کی دنیا میں جہاں نفرت، تعصب، اور اختلافات نے معاشرے کو توڑ دیا ہے، وہاں محبت کی زبان ہی وہ واحد وسیلہ ہے جو لوگوں کے درمیان پل باندھ سکتی ہے۔ ایک مہربان مسکراہٹ، ایک ہمدرد جملہ، ایک سادہ سا ’’میں تمھاری فکر کرتا ہوں‘‘ یہ سب وہ عوامل ہیں جو تعلقات کو جنم دیتے ہیں، زخموں کو بھر دیتے ہیں، اور نفرت کی دیواروں کو گرا دیتے ہیں۔

دنیا کی ہر بڑی تحریک کے پیچھے اگر بغور دیکھیں، تو ہمیں محبت کا جذبہ ہی مرکزی قوت کے طور پر نظر آئے گا، چاہے وہ وطن سے محبت ہو، انسانیت سے محبت، یا انصاف سے محبت۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، بھارت کا انکار، پاکستان نے آئی سی سی کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

محبت کی زبان کی اہمیت

محبت کی زبان نہ سکھائی جا سکتی ہے، نہ جبری طور پر کسی پر مسلط کی جا سکتی ہے۔ یہ صرف دل سے دل تک منتقل ہوتی ہے۔ اور یہی اس زبان کا کمال ہے کہ یہ سادہ ہونے کے باوجود سب سے زیادہ مؤثر ہے۔ لہٰذا اگر آپ دنیا کو خوبصورت بنانا چاہتے ہیں، تو نئی زبانیں سیکھنے سے پہلے محبت کی زبان سیکھیں — یا یوں کہیں، اپنے اندر کی محبت کو دوسروں تک پہنچائیں، کیونکہ سب سے پیاری زبان، محبت کی زبان ہے۔

نوٹ

ادارے کا لکھاری کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔

Categories: بلاگ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...