نریندر مودی کا روسی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، تعلقات مزید گہرے کرنے کا عزم

مودی اور پیوٹن کی بات چیت
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں مودی نے کہا ہے کہ اپنے دوست پیوٹن کے ساتھ بہت اچھی اور تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، ہم نے دوطرفہ ایجنڈے میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں 1 کروڑ 19 لاکھ روپے میں دنیا کا مہنگا ترین کاک ٹیل فروخت، اس کو کیسے تیار کیا گیا؟
اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی گہرائی
مودی کے مطابق روس اور بھارت کے درمیان خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید گہرا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین میں تازہ پیشرفت سے آگاہ کرنے پر روسی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سال کے آخر میں روسی صدر پیوٹن کے دورے بھارت کا منتظر ہوں۔
ٹوئٹر بیان
Had a very good and detailed conversation with my friend President Putin. I thanked him for sharing the latest developments on Ukraine. We also reviewed the progress in our bilateral agenda, and reaffirmed our commitment to further deepen the India-Russia Special and Privileged…
— Narendra Modi (@narendramodi) August 8, 2025