لاہور: مبینہ مقابلے میں بچی سے زیادتی میں ملوث 2 ملزمان ہلاک

فائرنگ کا تبادلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) میں سی سی ڈی چوہنگ اور اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: معمولی سی بات پر جھگڑے نے تین افراد کی جان لے لی
اغوا اور زیادتی کا کیس
مارے گئے ملزمان نے دو روز قبل لڑکی کو اغوا کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور: سیلاب کے باعث جنازہ کشتی کے ذریعے قبرستان منتقل
پولیس کی کاروائی
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو جائے وقوعہ پر نشاندہی کے لیے لے جایا جارہا تھا کہ اچانک ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی کے سینیٹر کا واٹس ایپ ہیک، لوگوں کو پیسے مانگنے کے پیغامات موصول
پولیس اہلکاروں کی حالت
زیر حراست ملزمان کے ساتھیوں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شبیر شدید زخمی ہوا، جبکہ انسپکٹر عمران یوسف کی بلٹ پروف جیکٹ پر گولیاں لگی ہیں۔
ملزمان کا پس منظر
دونوں ملزمان نے مانگا منڈی سے دو روز قبل تیرہ سال کی بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی تھے۔