امریکا کے ساتھ پاکستان کا تجارتی سرپلس سالانہ 4 ارب ڈالر سے متجاوز
پاکستانی برآمدات میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا کو پاکستانی برآمدات میں ایک سال میں 55 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکا کے ساتھ پاکستان کا تجارتی سرپلس سالانہ 4 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں کے لیے خوشخبری، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی نوکریاں آگئیں۔
تجارتی حجم کا جائزہ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال پاک امریکا تجارت کا مجموعی حجم 7 ارب 59 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا، پاکستان نے ایک سال میں امریکا کو 5 ارب 83 کروڑ ڈالر کی اشیاء برآمد کیں، پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 5 روز سے کوالالمپور ائیرپورٹ پر محصور پاکستانی تاحال وطن نہ آسکے
درآمدات کا حجم
امریکا سے درآمدات کا حجم ایک ارب 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا، پاکستان کی امریکا سے درآمدات میں گزشتہ سال 40 فیصد اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ریڑھی چھین لی، بچوں کا سکول چھوٹ گیا، کون ہے میری بد حالی کا ذمہ دار؟ پیرافورس کی کارروائی سے متاثرہ شخص کی دہائی
برآمدات کی تفصیلات
بیڈ ویئر، ٹیبل، ٹوائلٹ اور کچن مصنوعات کی برآمدات کا حجم 1.038 ارب ڈالر رہی۔ امریکا کو مردانہ سوٹ، جیکٹ اور ٹراؤزر کی برآمدات 93 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں۔ امریکا کو تیار شدہ ملبوسات اور ڈریس پیٹرن کی برآمدات 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹیم کا محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار، ٹرافی ڈریسنگ روم میں پہنچائے جانے کا امکان
خصوصی مصنوعات کی برآمدات
دستاویز کے مطابق پاکستان نے امریکا کو 36 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی ٹی شرٹس کی برآمدات کیں، امریکا کو جرسیوں اور پل اوورز کی برآمدات 31 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں۔ پاکستان کی امریکا کو جرابوں کی برآمدات 27 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں، اور امریکا کو چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات 16 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا ون ڈے، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی
خواتین کے ملبوسات اور درآمدات
زیرجائزہ عرصے کے دوران پاکستان نے امریکا کو خواتین کے ملبوسات کی 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی برآمدات کیں۔ پاکستان نے امریکا سے سب سے زیادہ 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی روئی درآمد کی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین بانی پی ٹی آئی کے پوسٹرز لے آئے۔
لوہے اور دیگر مصنوعات کی درآمدات
دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال امریکا سے 16 کروڑ ڈالر کا لوہا اور اسٹیل اسکریپ امپورٹ کیا گیا۔ امریکا سے 13 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سویا بین، 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا کوئلہ درآمد کیا گیا۔ امریکا سے ٹربو جیٹس اور گیس ٹربائنز کی درآمدات 5 کروڑ ڈالر رہیں۔
دیگر تکنیکی آلات کی درآمدات
امریکا سے کمپیوٹر مشینز کی 4 کروڑ، پیٹرولیم آئل کی 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔ پاکستان نے امریکا سے 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے الیکٹرو میڈیکل آلات درآمد کیے۔ امریکا سے خشک میوہ جات کی درآمدات کا حجم 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا.








