بیٹی کی شادی پر 4 ارب کی سلامی لینے والے بیوروکریٹ کا نام سینئر تجزیہ کار عامر راؤ سامنے لے آئے۔
خواجہ آصف کے بیانات پر نئی بحث
لاہور (ویب ڈیسک) لیگی رہنما خواجہ آصف کے بیوروکریسی سے متعلق بیانات نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ تجزیہ کار عامر راؤ نے اس مبینہ بیوروکریٹ کا نام بھی سامنے لے آئے ہیں جس نے بیٹی کی شادی پر چار ارب روپے کی سلامی لی اور اب پرتگال منتقل ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی، وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوٹس، رپورٹ طلب کر لی
عامر راؤ کا بیان
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر راؤ نے بتایا کہ خواجہ آصف چارد ارب کی سلامی والے کا نام نہیں لے سکے۔ میں بتاتا ہوں، ان کا نام طاہر خورشید ہے، جن کا آخری عہدہ اُس وقت کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پرنسپل سیکریٹری تھا۔ انہیں عثمان بزدار کا اے ٹی ایم بھی کہا جاتا تھا، جو ڈی جی خان سے جہیز میں ساتھ لائے تھے۔ ان پر جہاں کوئی الزامات لگتے، ایک درجہ ترقی مل جایا کرتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: شلوار قمیض پہننے کی وجہ سے شہری کو ریسٹورنٹ سے نکال دیا گیا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ، لیکن دراصل کیا ہوا؟ تصویر کے دونوں رخ دیکھیے۔
ترقیاتی کاموں کی انکوائری
سب سے پہلے ڈی جی خان میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے انکوائری شروع ہوئی تو عثمان بزدار نے انہیں لاہور لے آئے۔ وزیراعلیٰ کمپلین سیل کے چیئرمین اور کچھ اضافی چارج بھی دیے گئے۔ پھر اس وقت کے اپنے سیکریٹری جاوید اقبال نے شکایت کی کہ گاڑیوں کے ٹائر اور بچوں کی فیس بھی سرکاری خزانے سے جا رہی ہیں، مجھے ادائیگی کی سمری پر دستخط نہیں کرنے دے سکتے۔ پھر ایک عہدے میں ترقی مل گئی، وزیراعلیٰ کا پرنسپل سیکریٹری لگا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صحافی مطیع اللہ جان کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی دلچسپ کہانی سنادی
تبدیلیوں کے بعد کے نتائج
طاہر راؤ کا کہنا تھا کہ آپ کا اگلا سوال ہوگا کہ پھر حکومتیں بدلی ہیں لیکن کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟ طاہر خورشید بڑے عہدے پر جانے کے بعد پہلے اپنی پچھلی انکوائری کلیئر کرواتا تھا۔ شہباز حکومت آئی تو انہیں برطرف کیا گیا جو اس وقت انگلینڈ میں تھے جہاں برطرفی کے احکامات وصول کیے۔ پرتگال والی کہانی بھی انہی کی ہے جو اب اپنی جائیدادیں بیچ کر پرتگال منتقل ہو چکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر رد عمل
بڑی خبر
عمران نیازی کے وزیراعلئ اور بشری صاحبہ کی چوایس عثمان بزدار کے پرنسپل سیکریٹری طاہر خورشید نے بیٹی کی شادی پر چار ارب کی سلامیاں لیں، خواجہ آصف نے اسی کا بتایا تھا۔
جس جس عہدے پر رہا اس پر انکوائری ہوئی اور ہر کرپشن کیس پر اسے ترقی دے دی۔ جب اسے نکالا وہ لندن میں تھا اور... pic.twitter.com/ehisEzexlk— RAShahzaddk (@RShahzaddk) August 9, 2025








