لاہور میں چوتھی جماعت کی طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا سکول پرنسپل گرفتار
پرنسپل کی گرفتاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چوتھی جماعت کی طالبہ سے نازیبا حرکت کرنے والا اسکول پرنسپل گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا موبائل فون کی بیٹری کو 100 فیصد چارج کرنا ٹھیک ہے؟ وہ بات جو آپ کو بھی جان لینی چاہیے
واقعے کی تفصیلات
ترجمان پولیس کے مطابق ہنجروال پولیس نے چوتھی جماعت کی طالبہ سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ نجی اسکول کا پرنسپل ملزم غلام نبی 11 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: میمن گوٹھ میں باڑے میں آتشزدگی: لاکھوں روپے مالیت کے جانور ہلاک
ملزم کی سرگرمیاں
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ ملزم غلام نبی پچھلے 2 ماہ سے 11 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کر رہا تھا۔ ملزم بچی کو کسی سے اس بات کا ذکر کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔
قانونی کارروائی
ملزم کے خلاف بچی کی والدہ اقرا عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے بعد انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ بچوں کو ہراساں اور نازیبا حرکات کرنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔








