قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کی مد میں 90 لاکھ روپے واجب الادا ہیں

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا مالی بحران
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کی مد میں 90 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سالانہ ترقیاتی سکیموں کے بارے میں اہم اجلاس، ڈی سی آفس لاہور و کمشنر کمپلیکس راولپنڈی کی تزئین و آرائش کا فیصلہ
ڈیلی الاؤنس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑی انٹرنیشنل ڈیلی کے لگ بھگ ساڑھے 4 لاکھ روپے کا منتظر ہیں۔ قومی کھلاڑیوں کو لوکل ڈیلی الاؤنس کے بھی پورے پیسے نہیں دیئے گئے، جس کی وجہ سے انہیں 3 ہزار روپے کی بجائے 2500 روپے کے حساب سے ڈیلی الاؤنس دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: یادماضی عذاب ہے یا رب، پروفیسر شمشیر گوندل نے ماضی قریب میں ہونیوالے واقعات گنوادیئے
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا دعویٰ
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے لوکل ڈیلی الاؤنس مکمل طور پر کلیئر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کھلاڑیوں کی تشویش
کھلاڑیوں نے سوال کیا کہ جو فیڈریشن کھلاڑیوں کے 90 لاکھ روپے ادا کرنے کے اہل نہیں، اس سے کیا توقع رکھیں؟ پرو ہاکی لیگ میں شرکت ضروری ہے، لیکن اس کے ساتھ پلیئرز ویلفیئرز پر بھی کام کریں۔ اگر پلیئرز ویلفیئر ترجیح ہو گی تو وہ بین الاقوامی مقابلوں میں مزید اچھا کھیلیں گے۔ کھلاڑیوں کو 30 ہزار روپے ڈیلی الاؤنس ملتا ہے جبکہ 15 روز کی ڈیلیز واجب الادا ہیں۔