ڈنڈا وگڑے تگڑوں کا پیر: عطاء اللّٰہ تارڑ کا 9 مئی والا مقصد

وفاقی وزیرِ اطلاعات کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی پریشانی ہے کہ ملک ترقی نہ کر جائے۔ ان کے دھرنے کی وجہ سے چین کے صدر کے دورے میں تاخیر ہوئی، ان عناصر کے لیے ملکی ترقی قابلِ قبول نہیں۔ ان کے دھرنے کا مقصد 9 مئی والا ہی ہے، ڈنڈا وگڑے تگڑوں کا پیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلش بلے باز نے جاوید میانداد کا 31سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
چین کی قیادت کا اعتماد
لاہور میں وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی آئی کو پریشانی ہے کہ ملک ترقی کر گیا تو ان کے بیانیے کا کیا بنے گا۔ چین کی قیادت کا نواز شریف اور شہباز شریف پر اعتماد ہے۔ آج پوری دنیا پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کر رہی ہے، دنیا بھر کے مختلف سربراہان اور مندوبین پاکستان آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی
عالمی پذیرائی اور معاشی بہتری
تمام سیاسی جماعتوں نے فلسطین، کشمیر اور مسلم امہ کے کاز کی بات کو سراہا ہے۔ اقومِ متحدہ میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی تقریر کو پی ٹی آئی کے لوگوں نے بھی سراہا۔ دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارت کرنے کے لیے تیار ہے، معیشت بہتر ہو رہی ہے، اور مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آ رہی ہے۔ ہم معیشت کو ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس لے کر آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امید کی کرن کبھی بجھتی نہیں کہیں نہ کہیں روشن رہتی ہے، بڑی مایوسی کا وقت تھا، ”دنیا ختم نہیں ہوئی، بڑی زندگی پڑی ہے اللہ ضرور کوئی اور موقع دے گا“
باہر سے آنے والے مہمانوں کی اہمیت
عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ جب کوئی باہر سے مہمان آتا ہے تو وہ پاکستان سے تعلقات کو فروغ دینے آتا ہے۔ بلوم برگ کہتا ہے کہ پاکستانی کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ وزیرِاعظم کی ٹیم ڈیفالٹ سے متعلق پریشان تھی، جبکہ پی ٹی آئی کی پریشانی ہے کہ ملک ترقی کر گیا تو ان کے بیانیے کا کیا بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے 9 کمیٹیاں بن گئیں ،کیا فرائض انجام دیں گی؟ جانیے
دھرنوں کا مقصد اور قومی حالات
وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ ان کے دھرنے کا مقصد 9 مئی والا ہی ہے، اور یہ لوگ ملک کی تباہی اور بربادی میں شامل ہیں۔ بیرونِ ملک پی ٹی آئی کا زور ٹوٹ رہا ہے، اور اوورسیز پاکستانی سمجھ گئے ہیں کہ ملک ترقی کر رہا ہے۔ پنجاب کی انتظامیہ امنِ عامہ برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری
وفاقی وزیر کی تنقید
وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ ایس سی او کو سبوتاژ کرے۔ کے پی میں کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں، سارا وقت دھرنوں میں لگا ہوا ہے۔
محفوظ شہر کے لیے اقدامات
عطاء تارڑ نے کہا کہ وزارتِ خارجہ فلسطین اور لبنان کے مسئلے پر اپنا مؤقف دے چکی ہے، اور شہر کو محفوظ رکھنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔