لاہور میں فوڈ پانڈا رائیڈر سفیان مبینہ طور پر اغوا

اغوا کا واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ نواں کوٹ کی حدود سے فوڈ پانڈا رائیڈر سفیان مبینہ طور پر اغوا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پرنس آف ڈارکنس عوزی اوزبورن چل بسے
تفصیلات
ایف آئی آر نمبر 2617/25 کے مطابق سفیان 9 اگست کو ڈلیوری کے لیے گیا اور واپس نہ لوٹا۔ واقعے کو تین روز گزرنے کے باوجود اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے تفتیش میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: میرے سسر بے حد خوش تھے،چچا سسر نے ناراضی کا اظہار کیا جس پر انہیں بتا دیا کہ جائز کام کسی کا بھی ہو اس میں مدد اور تعاون کرنا اپنا فریضہ سمجھتا ہوں
خاندان کا بیان
مدعی کے بیان کے مطابق 28 سالہ سفیان 9 اگست کو موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ڈلیوری کے لیے نکلا تھا لیکن بعد میں اس کا موبائل فون بند ہوگیا اور اس کی کوئی خبر نہ مل سکی۔ اہل خانہ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ سفیان کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کیا ہے۔
پولیس کی کارروائی
پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تاہم ورثا کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ مغوی کی جلد بازیابی اور ذمہ داران کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔