حنا ربانی کھر کا بیان: بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کا جائزہ
حنا ربانی کھر کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے حوالے سے پاکستان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا بیان بھی آگیا ہے۔ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان کھلے دل کے ساتھ بھارتی وزیر خارجہ شنکر کو ویلکم کرنا چاہیے۔ پاکستان میں اہم کانفرنس ہونے جارہی ہے، وزیراعظم نریندر مودی نہیں آرہے ہیں لیکن وزیر خارجہ جے شنکر کو بھیجا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی کی خبروں سے متعلق شاہزیب خانزادہ اور حامد میر بھی بول پڑے
بھارتی وزیر خارجہ کی گزشتہ دورہ
واضح رہے کہ آنجہانی سشما سوراج پاکستان کے دورے پر آنے والی آخری بھارتی وزیر خارجہ تھیں۔
بھارتی وزارت خارجہ کا ردعمل
دریں اثناء بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان جیسوال نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دورہ پاکستان اور ان کے وہاں پرتپاک استقبال کیے جانے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے حیرت ہے کہ بھارتی قانون سے بھاگنے والے کا پاکستان میں اعلیٰ سطح پر استقبال کیا گیا۔