100 برقی بسیں چین سے آج روانہ ہوں گی، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب کی خوشخبری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چین کے یانتائی پورٹ سے 100 برقی بسوں کا ایک اور بیڑا لوڈ ہو رہا ہے، جو آج رات روانہ ہوگا۔ یہ بسیں پنجاب کے ان اضلاع میں پہنچائی جائیں گی جہاں طویل عرصے سے باقاعدہ پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام موجود نہیں تھا، جن میں میانوالی، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، مظفرگڑھ، وہاڑی، پاکپتن اور ڈیرہ غازی خان شامل ہیں۔
بسوں کی خصوصیات
اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ اس سروس کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا جبکہ جدید اور ماحول دوست یہ بیڑا ایئر کنڈیشنڈ، وائی فائی سے مزین اور مکمل خودکار ٹکٹنگ سسٹم سے آراستہ ہوگا۔ خصوصی افراد کی سہولت کے لیے بھی یہ بسیں قابلِ رسائی ہوں گی اور پنجاب کے شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور باوقار سفر فراہم کریں گی۔
مریم نواز کا ٹویٹ
Another fleet of 100 electric buses is being loaded at Yantai Port, China, and is expected to set sail tonight. These buses are destined for previously underserved districts of Punjab, including Mianwali, Okara, Nankana Sahib, Muzaffargarh, Vehari, Pakpattan, and Dera Ghazi Khan,… pic.twitter.com/Pr0FPwoF8d
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 12, 2025