تیسرا ون ڈے، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے بڑا ٹارگٹ دے دیا

ویسٹ انڈیز کی شاندار پرفارمنس
تروبا(ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میں مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنا لیے۔
یہ بھی پڑھیں: جوان بہن بھائی پُراسرار بیماری میں مبتلا، بیٹھے بٹھائے ہڈیاں ٹوٹ جاتی ہیں، بوڑھی ماں بے بسی کی تصویر بن گئی
کپتان شائی ہوپ کی شاندار اننگز
کپتان شائی ہوپ شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94 گیندوں پر 120 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جس میں 10 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کورئیر کا روپ دھار کر ڈاکو بھارتی سائنسدان سے 2 کروڑ روپے لے اڑے
دیگر کھلاڑیوں کی پرفارمنس
ایون لیوس نے 37 اور جسٹن گریوز نے 24 گیندوں پر جارحانہ 43 رنز اسکور کیے۔ روسٹن چیز نے بھی 36 رنز کی تیز اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کا 3 سنگین بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پاکستان کی بولنگ کی کارکردگی
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نسیم شاہ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نواز اور صائم ایوب نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ٹاس اور جیت کی ضرورت
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اب جیت کے لیے 295 رنز درکار ہوں گے۔