فیصل آباد؛ بجلی چوری اور بل ادا نہ کرنے پر پورے گاؤں کی بجلی منقطع

بجلی چوری کا معاملہ
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد میں بجلی چوری اور بل ادا نہ کرنے پر پورے گاؤں کی بجلی منقطع کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مسیحی برادری کا ’’پاکستان زندہ باد ‘‘کنونشن، قوم متحد ہو کر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرے : مقررین
فیسکو کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فیسکو کا کہنا ہے کہ 431 گ ب میں صارفین ڈائریکٹ لائن سے بجلی چوری کرتے تھے۔ اس لئے مین سپلائی لائن سے گاؤں کو جانے والی بجلی کاٹ دی گئی ہے۔
قانونی مسائل
فیسکو کا مزید کہنا ہے کہ گاؤں پر بجلی چوری کے 100 سے زائد مقدمات درج ہیں جبکہ ایک کروڑ روپے کے واجبات بھی ہیں۔