وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کو تحلیل کرنے اور خصوصی اقتصادی زونز قانون 2012 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک بھر میں بارشوں و سیلابی صورتحال میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ وزیرِ اعظم نے کابینہ ارکان جنہوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ریسکیو و ریلیف کے اقدامات کی نگرانی کی ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بدھ مت کے بھکشوؤں پر مشتمل بین الاقوامی وفد کا لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کا تفصیلی دورہ
یوریا کی قیمتوں پر گفتگو
وزرات قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سفارش پر کابینہ میں یوریا کی قیمتوں میں توازن کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں۔ جس پر وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کی پیداوار میں اضافے کیلئے ان کی پیداواری لاگت کو کم کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال کی صدارت میں چیف منسٹر پنجاب انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس
کمیٹی کی تشکیل
وزیرِ اعظم نے اس حوالے سے وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی، ڈاکٹر مصدق ملک، وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیرِ قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، مشیر وزیرِ اعظم محمد علی اور معاون خصوصی صنعت ہارون اختر پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیزل کی قیمت میں اضافہ؛ مسافر ٹرینوں کے کرائے پھر بڑھ گئے
یوٹیلٹی اسٹورز کی تحلیل
وفاقی کابینہ کو وزرات صنعت و پیداوار کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی تحلیل کی سمری منظوری کیلئے پیش کی گئی جسے کابینہ نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ 31 جولائی سے ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کا آپریشن ختم کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر سلیم سواتی کرپشن الزامات سے بری، احتساب کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی
ملازمین کے حقوق کی حفاظت
تحلیل کے دوران وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ملازمین کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ وزیرِ اعظم کی اس عمل کو شفاف طریقے سے حتمی شکل دینے اور ملازمین کے حقوق کے حوالے سے تمام تر قانونی و دیگر ضابطوں کو مد نظر رکھنے کی ہدایت۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ بھی خالی ہوگیا
صنعتی ترقی کی حوصلہ افزائی
وفاقی کابینہ نے ملکی صنعتی ترقی اور نئی صنعتوں کے قیام کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی اقتصادی زونز قانون 2012 میں ترمیم کی اصولی منظوری دے دی۔ نئی ترامیم کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کو مزید کاروبار و سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیفنس میں شہری اپنی گاڑی کا ٹائر بدلوانے پٹرول پمپ آیا تو ٹائر شاپ کے ورکر نے ایسی حرکت کردی جس کی شاید کسی کو توقع ہی نہ ہوگی، ویڈیو وائرل
معاشی استحکام کی اہمیت
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی صنعتی ترقی کیلئے کاروبار و سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے۔ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معیشت مستحکم اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ صنعتوں کی تعمیر سے ملکی برآمدات اور روزگار میں اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: 132 کے وی زیرِ زمین کیبل سرکٹ بحال
قومی اقتصادی کونسل کی رپورٹ
وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر قومی اقتصادی کونسل کی مالی سال 2023-24 کی سالانہ رپورٹ کو پارلیمنٹ کے سامنے پیش کرنے کی منظوری دے دی۔
کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق
وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کے 19 اگست 2025 کو منعقدہ اجلاس اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کیسز (CCLC) کے 18 اگست 2025 کو منعقدہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔