کالعدم تنظیم بی ایل اے کے لیے سہولت کاری کا الزام، پراسیکیوٹر انسپکٹر بلوچستان گرفتار

کوئٹہ میں اہم کارروائی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے مبینہ کارندے میر خان لہڑی کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: 43 جیلوں میں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس ٹریننگ مکمل، اہم مقامات پر نئے آلات نصب
گرفتار مشتبہ شخص کی تفصیلات
سما ٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ میر خان لہڑی نے اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری حاصل کی اور بعدازاں بلوچستان میں پراسیکیوٹر انسپکٹر کے طور پر تعینات ہوا۔
ملازمت کے دوران سرگرمیاں
میر خان لہڑی دورانِ ملازمت کالعدم تنظیم کے لیے سہولت کاری کرتا رہا ہے۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔