دھی رانی پروگرام: 2755 درخواستیں منظور، ہدف 5000 کر دیا: صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ

اجتماعی شادیوں کے لیے درخواستوں کی وصولی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں دھی رانی پروگرام 2025-26 کے تحت اجتماعی شادیوں کے لیے درخواستوں کی وصولی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان 5جی کی دوڑ میں پیچھے کیوں؟ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ سامنے آگئی

درخواستوں کی تعداد اور کامیابی کی شرح

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے بتایا کہ اب تک اجتماعی شادیوں کے لیے 5546 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جن میں سے 2755 درخواستوں کی تحصیل ویریفکیشن کمیٹیوں نے کامیابی سے تصدیق مکمل کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر رواں سال اجتماعی شادیوں کا ہدف 3000 سے بڑھا کر 5000 کر دیا گیا ہے۔ ستمبر سے پنجاب بھر میں پروقار اجتماعی شادیوں کی تقاریب کا آغاز کر دیا جائے گا جو جون 2026 تک انشاءاللہ مکمل کر لی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے نوجوان نے اپنے والدین کو مار دیا، لیکن کیوں؟

مزید شادیاں اور حکومت کی مدد

سہیل شوکت بٹ نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت ہے کہ اجتماعی شادیوں میں شامل جوڑوں کی تعداد 5000 سے بھی زیادہ بڑھائی جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا عزم ہے کہ پنجاب کی کوئی بیٹی وسائل کی کمی کے باعث شادی جیسے مقدس فریضے سے محروم نہ رہے۔ اجتماعی شادیوں کا تمام خرچ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی مکمل طور پر حکومت پنجاب برداشت کرے گی۔ ہر جوڑے کو 2 لاکھ روپے مالیت کا سلامی کارڈ حکومت پنجاب کی طرف سے بطور تحفہ دیا جائے گا۔

ویریفکیشن کا عمل اور شفافیت

سہیل شوکت بٹ نے اس بات پر زور دیا کہ درخواستوں کی ویریفکیشن میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ "جو والدین اپنی بیٹیوں کی شادی کے مقدس فریضے کی ادائیگی سے قاصر ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پروگرام ان کی دھی رانیوں کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دے گا۔"

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...