سوات میں امدادی کارروائیوں کے دوران مدارس کے طلبا نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

امدادی کارروائیاں خیبر پختونخوا میں
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اس وقت ریسکیو اداروں، فلاحی تنظیموں اور مخیر حضرات کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں مدارس کے طلبا بھی خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جب ندا یاسر امتحان میں نقل کرتی پکڑی گئی تھیں؛ مارننگ شو میں خود ہی پوری کہانی سنا دی
طلبا کی دیانتداری کی مثال
مدارس کے طلبا کی امدادی کارروائیوں کے دوران کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سوات میں امدادی کارروائیوں کے دوران کچھ طلبا کو ایک گھر سے سونے کے زیورات ملے جو انہوں نے اپنے متعلقہ امیر کے سپرد کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی ٹیکس قوانین پر عملدرآمد بڑھانے کیلئے مزید سخت اقدامات کی تجویز
ویڈیو میں منظر
ویڈیو میں ایک شخص کو پشتو زبان میں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ یہ زیوارت تصدیق کے بعد مالک کے سپرد کر دیے جائیں گے۔
سوشل میڈیا پر تبصروں کا آغاز
سوات میں صفائ مہم میں شریک جمعیت کے کارکنوں کی امانت داری کا خوبصورت منظر♥️♥️♥️#JUI4FloodVictims @HamidMirPAK @asmashirazi @adilshahzeb @AwanAslamAwan1 @kashifuddinsyed @MeFaheem pic.twitter.com/kcQFfq7yns
— Zia ur Rehman (@ziaurrehman76) August 21, 2025