نایاب حیدر نقوی ملازمت سے ریٹائر ہو گئے، ڈی جی پی آر کی طرف سے الوداعی تقریب

نایاب حیدر نقوی کی ریٹائرمنٹ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ اور پریس لاز نایاب حیدر نقوی 60 سال کی عمر کو پہنچ کر ملازمت سے ریٹائر ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بدری کی اضافی مدت بھی ختم ہو گئی، افغان مہاجرین کی بے دخلی شروع
الوداعی تقریب
ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز غلام صغیر شاہد نے نایاب حیدر نقوی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا اور ریٹائرڈ افسر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ غلام صغیر شاہد نے کہا کہ نایاب حیدر نقوی نے محکمہ ڈی جی پی آر کے لئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ ان کا کام کرنے کا طریقہ دوسرے افسروں کے لئے مثال ہے۔
ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد نے نایاب حیدر نقوی کو تحائف پیش کیے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت کا ڈرونز کے لیے 23 کروڑ ڈالر کا نیا ترغیبی پروگرام
نایاب حیدر نقوی کے خیالات
نایاب حیدر نقوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے موقع پر عزت افزائی کے لیے میں شکرگزار ہوں۔
شرکاء کی فہرست
الوداعی تقریب میں ڈائریکٹر نیوز محمد سہیل جنجوعہ اور ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیا محمد سہیل رانا، ڈائریکٹر کوارڈینیشن خورشید جیلانی اور ڈائریکٹر ایڈمن محمد صدیق کیانی نے بھی شرکت کی۔ ڈائریکٹر آئی ٹی شاہد نواز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ بلال بھٹی اور محمد رضوان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔