1 مئی ایک ناکام بغاوت تھی، اس کے کردار کسی رعایت کے مستحق نہیں: عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 9 مئی کو ہونے والی ریاست دشمن کارروائی ایک منظم اور ناکام بغاوت تھی، جس کے تمام شواہد قوم کے سامنے آ چکے ہیں۔ اس سازش میں ملوث عناصر اب سیاسی لبادہ اوڑھ کر خود کو نہیں چھپا سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
سیاست اور ریاستی اداروں پر حملے
عظمیٰ بخاری نے سوال اٹھایا کہ سیاست کی آڑ میں ریاستی اداروں پر حملہ کرنے اور شہداء کے مجسمے جلا کر کون سی قوم کی خدمت کی گئی؟ 9 مئی کے حملوں نے عالمی سطح پر پاکستان کو شرمندگی سے دوچار کیا۔ اب یہ ممکن نہیں کہ ریاست دشمنی کو انتقامی سیاست کا نام دے کر خود کو مظلوم ظاہر کیا جائے۔ قوم 9 مئی کے ماسٹر مائنڈز اور سہولت کاروں کا کڑا اور مکمل احتساب چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی اور بیٹی کے مبینہ اغواء کے معاملے میں ملوث ہونے کا الزام، ڈی ایس پی عثمان حیدر معطل
حکومت کی عزم و ارادہ
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مقبولیت تو فرعون اور شیطان کی بھی تھی، مگر وہ فرشتے نہیں بن سکتے۔ 9 مئی کے مرکزی کرداروں کی تمام چالیں اور تحاریک ناکام ہو چکی ہیں، اب وقت ہے کہ وہ اپنے گناہوں کا حساب دیں۔
قانون کے مطابق جوابدہی
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت اور ادارے ریاست کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، اور قانون کے مطابق ہر کردار کو اس کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔








