صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11 ویں این ایف سی کمیشن کی منظوری دے دی

حکومتی اقدام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11 ویں این ایف سی کمیشن کی منظوری دے دی ہے جس کا وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ترکیہ کی دوستی بے مثال ہے: ترکیہ سفیر
کمیشن کے اراکین
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 9 رکنی کمیشن کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کمیشن کے رکن ہوں گے، اور ہر صوبے سے ایک ماہر رکن بھی شامل کیا گیا ہے۔ پنجاب سے ناصر محمود کھوسہ، سندھ سے ڈاکٹر اسعد سعید، خیبر پختوانخوا سے ڈاکٹر مشرف رسول، اور بلوچستان سے ڈاکٹر فرمان اللہ این ایف سی کے ممبر مقرر کر دیے گئے ہیں۔ نئے این ایف سی کے ٹرمز آف ریفرنس بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چکوال: مسافر بس کھائی میں جا گری، 8 افراد جاں بحق، 18 زخمی
کمیشن کی ذمہ داریاں
یہ کمیشن وفاق اور صوبوں کے درمیان ٹیکس محاصل کی تقسیم کے لئے سفارشات دے گا۔ صوبائی دائرہ اختیار میں آنے والے شعبوں کے اخراجات کا بوجھ اور صوبائی حکومتوں کے لیے گرانٹس ان ایڈ کی تقسیم بھی اس کے ٹرمز آف ریفرنس میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جو ممالک اس کام سے انکار کریں گے ان کے ساتھ تجارت نہیں ہوگی – ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دے دی
اخراجات کی تقسیم
سما ٹی وی کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت یہ اخراجات وفاقی حکومت برداشت کر رہی ہے۔ کچھ اخراجات وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر برداشت کریں گی۔ این ایف سی کمیشن صدر مملکت کو اس حوالے سے اپنی سفارشات دے گا، اور قومی اہمیت کے منصوبوں کے مالی اخراجات کی تقسیم سے متعلق بھی مشورے فراہم کرے گا۔
سکریٹریٹ کا کردار
وزارت خزانہ کے مطابق، خزانہ ڈویژن این ایف سی کمیشن کے سیکرٹریٹ کی حیثیت سے کردار ادا کرے گا۔ یاد رہے کہ جولائی 2020 میں قائم کردہ نیشنل فنانس کمیشن تحلیل کر دیا گیا۔