باہر سے سنتے ہیں ٹیم میں اتحاد نہیں، گھر میں چھوٹی چھوٹی چیزیں ہو جاتی ہیں :شاہین آفریدی

شاہین آفریدی کا بیان
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم میں اختلافات کی خبروں پر قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا بیان سامنے آ گیا۔ ڈان نیوز کے مطابق دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر نے کہا کہ "ٹیم میں اتحاد نہیں ہے" ایسا ہم باہر سے سنتے ہیں، "گھر میں بھی چھوٹی چھوٹی چیزیں ہوجاتی ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: میڈیکل سائنس کی دنیا میں انقلاب برپا ہو گیا، چینی ڈاکٹر نے ہزاروں میل دور سے مریض کی کامیاب سرجری کر دی
ٹیم کے اندرونی معاملات
انہوں نے مزید کہا کہ "ٹیم کی باتیں ٹیم میں رہنی چاہئیں"، باہر والوں کا اپنا پوائنٹ آف ویو ہے اس کا احترام کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی پاکستان کے لیے بڑی پرفارمنسز ہیں، تاہم جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا، ہمیں ان کو بھی سپورٹ کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: دانش تیمور کی ایک بات سے بالکل اتفاق نہیں کرتی :عائزہ خان
تیاری کے حوالے سے
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ "آج دوسری پریکٹس کر رہے ہیں"، ایشیا کپ کے بڑے میچ سے پہلے ٹرائی نیشن سیریز سے فائدہ ملے گا۔
ٹی 20 کرکٹ کا چیلنج
ان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی، ہماری ینگ ٹیم ہے، "سب بلا خوف کرکٹ کھیلتے ہیں اس کا فائدہ ہوگا۔" قومی فاسٹ باؤلر نے مزید کہا کہ "ایشیا کپ سے کافی پہلے یہاں آگئے ہیں، تیاری کرنے کا اچھا موقع ملے گا"، پہلا فوکس ٹرافی نیشن سیریز اور اس کے بعد ایشیا کپ پر توجہ مرکوز ہوگی۔