بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا،گنڈا سنگھ والا پر درمیانے درجے اور ہیڈ سلیمانکی پر نچلے درجے کا سیلاب

لاہور میں سیلاب کی صورت حال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کے بعد پانی کی سطح میں اضافے کے باعث پاکستانی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ٹرمپ سے ملاقات پر بھارتی اینکر پالکی شرما تلملا اٹھی
بھارتی پانی چھوڑنے کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد گنڈا سنگھ والا پر درمیانے درجے اور ہیڈ سلیمانکی پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیونرل ہوم میں سڑتی ہوئی 18 انسانی لاشیں ملنے پر امریکہ میں ہنگامہ
فلڈ وارننگ اور حفاظتی اقدامات
فلڈ وارننگ سینٹر کے مطابق گنڈا سنگھ والا پر درمیانے درجے کے سیلاب کے پیش نظر قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن میں دریا کے کنارے قائم آبادیوں سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 128509 کیوسک اور ہیڈ سلیمانکی پر 75 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کے سابق ترجمان امجد آفریدی کو قتل کیس میں ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا
ریسکیو کارروائیاں
ریسکیو حکام کے مطابق فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران گزشتہ روز 444 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، 470 مویشیوں کو ریسکیو کیا گیا اور 4 ہزار سے زائد افراد کو کشتی سروس دی گئی۔ مزید برآں، ریسکیو ریلیف کیمپ کی تعداد 9 سے بڑھا کر 16 کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چاند پر خلابازوں کے فضلے کا کیا کیا جائے؟NASA نے حل بتانے والے کیلئے بھاری رقم کی پیشکش کردی
زرعی نقصانات
محکمہ آبپاشی کے مطابق حاصل پور کے قریب ہیڈ اسلام پر بھی پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سیلابی صورتحال کے باعث دریا کے بیٹ میں ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آگئی ہے۔
دیگر دریاؤں کی صورتحال
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں جبکہ تربیلا اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔