پینٹاگون کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ برطرف، عہدہ سے کیوں ہٹایا گیا؟ وجہ سامنے آ گئی

پینٹاگون کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کی برطرفی
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک ) پینٹاگون کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ برطرف ، عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ وجہ سامنے آ گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: Chief Minister Launches Transport Program for Women, 19 Colleges Receive Buses
برطرفی کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے پینٹاگون کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کردیا۔ ’’جیو نیوز‘‘ نے امریکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ وزیردفاع نے ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل جیفری کروز کو اعتماد کھودینے کے سبب عہدے سے ہٹادیا۔
پینٹاگون میں کشیدگی
واضح رہے کہ اپریل میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیردفاع کے قریبی حلقوں میں اختیارات کی جنگ کے سبب پینٹاگون ہلچل اور افراتفری کا شکار ہے۔ وزیردفاع نے ایسے افراد کو مشیر بنایا ہے جو ایک دوسرے کے حریف بن گئے ہیں۔ اس فیصلے کی وجہ سے ماحول کشیدہ ہے اور لوگوں کو غیرمتوقع طور پر نوکریوں سے نکالا جارہا ہے۔