اسحاق ڈار بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ

اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش کا دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بنگلہ دیش کے 2 روزہ سرکاری دورہ پر روانہ ہو گئے۔
تاریخی دورہ
Deputy Prime Minister and Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, embarks upon a historic visit to Bangladesh. In Dhaka, he will hold important meetings with Bangladeshi leaders. The visit is a significant milestone in Pakistan-Bangladesh relations as a… pic.twitter.com/In13QwBcJj
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) August 23, 2025
اہم ملاقاتیں
اسحاق ڈار کا دورہ بنگلہ دیشی حکومت کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ ڈھاکہ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بنگلہ دیشی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیر خارجہ کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات ہو گی، اسحاق ڈار خارجہ امور کے ایڈوائزر محمد توحید حسین سے بھی ملیں گے۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، علاقائی و عالمی امور بھی ملاقاتوں کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔
تاریخی پس منظر
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ 13 برس بعد کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ بنگلہ دیش ہے۔