چارے سے لدے جلتے ٹرک کو پٹرول پمپ سے ہٹاکر جانیں بچانے والے شہری کے لیے سعودی حکومت کا ایوارڈ کا اعلان

شہری کی بہادری کا اعتراف
ریاض (ویب ڈیسک) چارے سے لدے جلتے ٹرک کو پٹرول پمپ سے ہٹاکر جانیں بچانے والے شہری کیلئے سعودی حکومت نے شاہ عبدالعزیز ایوارڈ کا اعلان کردیا، سعودی شہری فہد الدلبحی کے اس اقدام کے اعتراف میں ان کو شاہی اعزاز اور 10 لاکھ سعودی ریال کا حقدار بھی ٹھہرایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں پری مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال موجود
واقعہ کی تفصیلات
تفصیل کے مطابق دارلحکومت ریاض سے 300 کلومیٹر دور ایک پیٹرول پمپ پر جانوروں کے چارے سے لدے ٹرک میں آگ لگ گئی جس پر ٹرک ڈرائیور فوراً ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ ایسے میں 40 سالہ فہد الدلبحی نے فیصلہ لیا اور جلتے ہوئے ٹرک کو محفوظ مقام پر لے گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کو گرفتاری کا اختیار دیدیا گیا ہے: مفتاح اسماعیل
مقامی خبر کا حوالہ
ریاض کے ایک گیس اسٹیشن پر گھاس سے بھرے ٹرک پر آگ لگی تو ڈرائیور فرار ہوگیا، ایک سعودی شہری "ماہر فہد" نے ٹرک چلا کر اسٹیشن سے دور کردیا، حکومت نے بتایا ہے کہ ایسا نہ کیا گیا ہوتا تو درجنوں لوگ مارے جاتے اور آس پاس کے گھر بھی دھماکے کے بعد آگ کی چپیٹ میں آجاتے: نیوز پلانیٹ pic.twitter.com/E65iWmR1eT
— Athar Ali Khan (@AtharAl11150893) August 20, 2025
فہد الدلبحی کی صحت
فہد الدلبحی کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ حادثے میں خود بھی زخمی ہوگئے تھے اور اب تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔ یہ تفصیل سامنے آنے کے بعد ولی عہد اور وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے فہد الدلبحی کے لیے اس ایوارڈ کی سفارش کی ہے۔