27 اگست سے ایک اور مون سون سسٹم کا امکان، بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

کراچی میں نئی مون سون کی آمد

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) 27 اگست سے ایک اور مون سون سسٹم کا امکان، بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔

بارش کی پیشگوئی

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق محکمہ موسمیات نے 27 اگست سے ایک اور مون سون سسٹم کے کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں پر اثرانداز ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کراچی میں صبح سویرے مختلف علاقوں میں کہیں بوندا باندی تو کہیں ہلکی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ کراچی کے علاقوں نارتھ ناظم آباد، بورڈ آفس، حیدری، سکیم 33، صدر اور شارع فیصل سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔

موسمی حالات کی تفصیلات

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 27 اگست کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، ایک اور مون سون سسٹم 27 اگست سے کراچی سمیت سندھ کے بیشتر حصے پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، 27 سے 29 اگست کے دوران سندھ اور بلوچستان میں بارش ہو سکتی ہے، وادیٔ نیلم، مظفر آباد، راولا کوٹ اور دیگر مقامات پر بھی بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاءالدین میں بارش کا امکان ہے جبکہ آج شام یا رات سے مٹھی، تھرپارکر، عمرکوٹ اور میر پورخاص میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

دیگر علاقوں میں بارش کی توقع

اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، کوہاٹ اور پشاور میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...