غذر میں گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع دے کر جانیں محفوظ بنانے والے چرواہے ”وصیت خان” کیلئے انعام کا اعلان

چرواہے وصیت خان کا بہادری کا اقدام
گلگت (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع دینے والے چرواہے وصیت خان کے لیے ڈی آئی جی پولیس کی طرف سے 10 ہزار روپے انعام دیا گیا، وصیت خان کو محکمۂ پولیس کی طرف سے تعریفی سند سے بھی نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے بزدلانہ حملے میں معصوم بچے کی شہادت
گلیشیئر پھٹنے کا واقعہ
یاد رہے کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے علاقے گوپس میں گلیشیئر پھٹنے سے آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی تھی۔ پہاڑ پر موجود چرواہے نے گلیشیئر پھٹنے کی گاؤں والوں کو بروقت ٹیلیفون پر اطلاع دی کر انسانی جانیں بچائیں۔ انہوں نے رابطے میں موجود بیشتر لوگوں کو فون پر بتایا کہ فیملیز کو لے کر فوری گھر خالی کردیں، 'سامان چھوڑو، بیوی بچوں اور بوڑھوں کو لے کر نالے سے دور ہوجاؤ'۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے کارکنان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی : بیرسٹر سیف
وصیت خان کا بیان
وصیت خان نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ 'سب سے پہلے میں نے اپنے والد صاحب کو فون کیا اور کہا کہ علاقہ خالی کریں کیونکہ چند ہی منٹوں میں یہ سیلاب گاؤں تک پہنچ جائے گا۔'
حفاظتی اقدام کی اہمیت
کہاجارہاہے کہ اگر چرواہا بروقت اطلاع نہیں دیتا تو کئی جانیں لینڈ سلائڈنگ کی نذر ہو جاتیں۔