لاہور، اے ٹی سی نے علیمہ خان کے صاحبزادے شیرشاہ کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: روس اور چین کے تعلقات بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں ، پیوٹن کا بیان
تفصیلات
تفصیل کے مطابق آج 9 مئی کے مقدمے میں علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ ملزم کو پولیس سیکیورٹی میں کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا تھا، پولیس کی جانب سے ملزم شیر شاہ کے 30 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔
تفتیشی افسر کا بیان
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم موقع پر حسان نیازی کے ساتھ موجود تھا، ملزم موقع پر لوگوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسا رہا تھا۔