پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کسی ثالثی کو قبول نہیں کرتے: بھارتی وزیر خارجہ

بھارتی وزیر خارجہ کا بیان
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کسی ثالثی کو قبول نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیرف اصلاحات سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
اقتصادی تقریب میں گفتگو
میں اکنامک ٹائمز ورلڈ لیڈرز فورم کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسا امریکی صدر نہیں دیکھا جس نے خارجہ پالیسی کو عوامی انداز میں چلایا ہو۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی ایک بار پھر گرفتار
امریکا سے فون کالز کا اعتراف
جنگ کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ نے آپریشن سندور کے موقع پر امریکا سے کال کیے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حقیقیت ہے اس وقت فون کالیں کی گئیں اور امریکا کی جانب سے کی گئیں۔
دیگر ممالک کی فون کالز
انہوں نے کہا کہ فون کالز دیگر ممالک کی جانب سے بھی کی گئیں، یہ کوئی سیکریٹ نہیں، امریکا کی جانب سے کی گئی ہر فون کال میرے ایکس اکاؤنٹ پر ہے۔