بولی وڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا، منیجر کی تصدیق

اداکار گووندا کی اہلیہ کا طلاق کا اقدام
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے سپر اسٹار گووندا کی اہلیہ نے شادی کے 38 سال بعد اداکار سے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے، جس کی تصدیق گووندا کے مینجر کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم عمران خان نے 3 رہنماؤں کو فوکل پرسنز مقرر کردیا
طلاق کی درخواست کی تفصیلات
سماء نیوز کے مطابق سنیتا آہوجا نے گووندا کے خلاف ہندو میرج ایکٹ 1955 کی مختلف دفعات کے تحت باندرہ فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر کی۔ سنیتا آہوجا نے مبینہ طور پر سنگین الزامات بھی لگائے ہیں جن میں غیر ازدواجی تعلق، حق تلفی اور بے وفائی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات
عدالت کی کارروائی
بھارتی میڈیا کے دعویٰ کے مطابق طلاق کا مقدمہ دسمبر 2024 میں دائر کیا گیا تھا جس پر عدالت نے گووندا کو 25 مئی کو طلب کیا تھا۔ اداکار کی اہلیہ وقت کی پابندی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوتی رہیں لیکن گووندا مسلسل غیر حاضر رہے ہیں۔ عدالت کی جانب سے بار بار نوٹس کے باوجود گووندا نہ تو سماعتوں میں حاضر ہوئے اور نہ ہی کاؤنسلنگ سیشنز میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: فیروز خان کا اپنے ساتھ کام سے انکار کرنے والی اداکاراؤں کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان
معاملات کا تصفیہ کرنے کی کوشش
عدالت رواں برس جون سے دونوں کے درمیان معاملات طے کرنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن گووندا کی عدم دلچسپی کے باعث ایسا نہ ہو پایا۔ حال ہی میں سنیتا آہوجا نے اپنے یوٹیوب چینل پر آبدیدہ لہجے میں کہا کہ "میں نے ہمیشہ خوشحال شادی کی دعا مانگی، مجھے گووندا اور دو خوبصورت بچے ملے۔"
سوشل میڈیا پر کشیدگی
یاد رہے کہ جوڑی کے درمیان فروری میں کشیدگی کی خبریں اس وقت زور پکڑ گئیں جب سنیتا نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے 'آہوجا' ہٹایا اور یہ بھی انکشاف ہوا کہ وہ اور گووندا برسوں سے الگ رہ رہے ہیں۔