ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، انسانیت اسمگلر تفتان اور حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے 3 کارندے کوئٹہ سے گرفتار
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے ایک بڑی کارروائی کے دوران بدنام زمانہ انسانی ٹریفکر محمد عدنان اسلم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم عراق سے آپریٹ ہونے والے انسانی ٹریفکنگ کے منظم گینگ کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہید
گینگ کی کارروائیاں
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گینگ نے عراق میں سیف ہاؤسز بنا رکھے ہیں، ملزم دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے شہریوں کو پاکستان سے غیر قانونی طریقے سے ایران کے راستے عراق لے کر جاتے تھے اور عراق میں موجود سیف ہاؤسز میں محصور کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
شواہد کی برآمدگی
ایف آئی اے کے مطابق متاثرین کے گھر والوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم کے شواہد بھی برآمد کرلیے گئے ہیں، ملزم کے موبائل سے انسانی اسمگلنگ کے شواہد برآمد ہوئے ہیں، منظم گینگ میں شامل انسانی اسمگلروں کی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 2 خوارج ہلاک
کوئٹہ میں حوالہ ہنڈی کی گرفتاری
دوسری جانب ایف آئی اے نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: ڈرونز کے ذریعے منشیات سمگل کرنے والا گروہ پکڑا گیا
گرفتار شدہ افراد کی تفصیلات
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد میں محمد عمر، لعل محمد اور عبدالولی شامل ہیں، قبضے سے مجموعی طور پر 17 لاکھ روپے، 4 موبائل فونز، حوالہ ہنڈی سے متعلق پیغامات، رجسٹرز اور دیگر شواہد برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے کوئی تسلی بخش وضاحت پیش نہ کر سکے۔
تحقیقات کا آغاز
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی کے ساتھ ساتھ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں بھی ملوث تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








