1 مئی مقدمات میں نامزد اور مطلوب افراد کو ہر صورت سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے، عظمیٰ بخاری

پنجاب حکومت کا سخت بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی مقدمات میں نامزد اور مطلوب افراد کو ہرصورت سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر کا موسم خوشگوار ہونے کی نوید سنا دی
مریم نواز پر الزامات
اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس کا دل چاہتا ہے 9 مئی کے ملزمان کے گناہ مریم نواز کے کھاتے میں ڈالنے لگ جاتا ہے۔ کیا مریم نواز کے پی حکومت کی طرح 9 مئی کے دہشتگردوں کو شیلٹر فراہم کریں؟ یہ عمران خان کی حکومت نہیں، جس میں طے کیا جائے کس کو اٹھانا اور کس کو چھوڑنا ہے۔ یہ مریم نواز کی حکومت ہے جس میں تمام ادارے آزاد اور خود مختار ہیں۔ جو لوگ 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں اور مطلوب ہیں، ان کو ہر صورت سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے۔ اشتہاریوں اور مفرووں کو پکڑنا کسی کی خواہش نہیں ہے، بلکہ یہ قانون کا فرض ہے۔
کور کمانڈر کے یونیفارم کی توہین
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کور کمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے مظلومیت کارڈ اور چار دیواری کارڈ مت کھیلیں۔ کورکمانڈر ہاؤس بھی کسی کا گھر ہے، وہاں بھی چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا۔ کیا صرف چادر اور چار دیواری تحریک انصاف کے لوگوں کی ہے، باقیوں کی نہیں؟