بنگلادیش نے 1971 کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کے لیے ویزا کی شرط ختم کردی

بنگلادیش کا تاریخی فیصلہ
ڈھاکا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلادیش نے 1971 کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کے لیے ویزا کی شرط ختم کردی ہے، اب سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو دونوں ملکوں کے درمیان سفر کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس: شہزاد اکبر کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج
نائب وزیراعظم کا دورہ بنگلادیش
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار دو روزہ سرکاری دورے پر بنگلہ دیش پہنچے، جہاں ان کی بنگلادیش کی نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے وفد سے ملاقات ہوئی۔ وفد کی قیادت پارٹی سیکریٹری اختر حسین نے کی۔
اہم ملاقاتیں
ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاکستانی ہائی کمیشن میں اہم سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس اور مشیر خارجہ سے بھی ان کی ملاقات ہوگی۔