معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، کہا قوم سے معافی مانگتا ہوں
ڈکی بھائی کا اعتراف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا اور قوم سے معافی مانگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے فنانس سیکرٹری محمد اشرف کے اعزاز میں جدہ میں عشائیہ
ویڈیوز کی نوعیت
پبلک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "روسٹنگ کے زمانے میں میں نے نامناسب ویڈیوز بنائیں، جس پر میں پوری پاکستانی قوم سے معافی مانگتا ہوں۔" ان کا کہنا تھا کہ کچھ اپلیکیشنز کی پروموشن ہوئی تھی جن کی میں نے بغیر تصدیق کے تشہیر کی، خاص طور پر چونکہ وہ پی ایس ایل کے میچز کے دوران بھی دکھائی جا رہی تھیں، میں نے اس بات کی جانچ نہیں کی کہ ان کی پاکستان میں اجازت ہے یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آوے کا آوہ ہی بگڑ چکا تھا، جسے کام آتا تھا وہ بھی اور جسے نہیں آتا تھا سبھی برابر ہو چکے تھے،” جس کی لاٹھی اس کی بھینس” والے معاملہ میں سب کچھ برباد ہو گیا۔
جوئے کی ایپس کی تشہیر
معروف یوٹیوبر کا کہنا ہے کہ "جوئے کی ایپ پی ایس ایل میں بھی دیکھی جارہی تھی، اس لیے مجھے اندازہ نہیں ہوا۔" انہوں نے اپنی اس حرکت پر ایک بار پھر معافی مانگی۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کے اجتماع ’’بدل دو نظام‘‘ کا آغاز ہو گیا، بڑی تعداد میں مرد و خواتین کی شرکت، قوم کو مایوس نہیں چھوڑ سکتے: حافظ نعیم الرحمان کا افتتاحی خطاب
الزامات کا سامنا
یاد رہے کہ یوٹیوبر ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی ویڈیوز میں جوئے کی ایپس کو پروموٹ کیا ہے۔
ویڈیو دیکھیں








