معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، کہا قوم سے معافی مانگتا ہوں

ڈکی بھائی کا اعتراف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا اور قوم سے معافی مانگی۔
یہ بھی پڑھیں: انڈس واٹر کمیشن نے معاہدے کی خلاف ورزیوں کی بھارتی تفصیل حکومت کو بھیج دی
ویڈیوز کی نوعیت
پبلک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "روسٹنگ کے زمانے میں میں نے نامناسب ویڈیوز بنائیں، جس پر میں پوری پاکستانی قوم سے معافی مانگتا ہوں۔" ان کا کہنا تھا کہ کچھ اپلیکیشنز کی پروموشن ہوئی تھی جن کی میں نے بغیر تصدیق کے تشہیر کی، خاص طور پر چونکہ وہ پی ایس ایل کے میچز کے دوران بھی دکھائی جا رہی تھیں، میں نے اس بات کی جانچ نہیں کی کہ ان کی پاکستان میں اجازت ہے یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی سست ترین ٹرین جو 290 کلومیٹر کا فاصلہ 8 گھنٹے میں طے کرتی ہے، وجہ ایسی کہ آپ بھی سفر کرنا چاہیں گے
جوئے کی ایپس کی تشہیر
معروف یوٹیوبر کا کہنا ہے کہ "جوئے کی ایپ پی ایس ایل میں بھی دیکھی جارہی تھی، اس لیے مجھے اندازہ نہیں ہوا۔" انہوں نے اپنی اس حرکت پر ایک بار پھر معافی مانگی۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ 26-2025 آئندہ مالی سال کی قرض وصولیوں کے لیے پلان تیار
الزامات کا سامنا
یاد رہے کہ یوٹیوبر ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی ویڈیوز میں جوئے کی ایپس کو پروموٹ کیا ہے۔
ویڈیو دیکھیں