خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مختلف انفیکشنز کے مزید 5 ہزار 111 نئے کیس رپورٹ
پشاور میں نئے انفیکشنز کی رپورٹ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں مختلف انفیکشنز کے مزید 5 ہزار 111 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہونے والے الجزیرہ سے وابستہ صحافی انس الشریف کی وصیت سامنے آگئی
محکمہ صحت کی تفصیلات
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق سیلاب کے بعد اب تک مختلف انفیکشنز کے 12 ہزار 313 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سانس کی بیماریوں کے کیسز کی تعداد 3 ہزار 668 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کولمبیا نے بھارتی سفارتی وفد کے بیان کی تردید کردی
اسکیبیز کے کیسز
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں اسکیبیز کے 381 نئے کیس رپورٹ ہوئے، اسکیبیز کے کیسز کی مجموعی تعداد 1200 ہو گئی ہے۔
آنکھوں کے انفیکشنز
پشاور میں مجموعی طور پر آنکھوں کے انفیکشنز سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 ہزار 224 ہو گئی ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لشمینیا کے بھی 7 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔








