وفاقی وزیر داخلہ کا اسلام آباد میں 30 ستمبر تک تجاوزات کے مکمل خاتمے کا حکم

تجاوزات کا خاتمہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کا مکمل خاتمہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تجاوزات بنانے والوں کیخلاف کوئی نرمی نہ برتی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: جیل ریفارمز ایجنڈا پر بڑی پیش رفت
اجلاس کی تفصیلات
محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں عوام کی سہولت کیلئے جاری اور نئے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایٹمی طاقت ہے، دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا: احسن اقبال
غیر قانونی مکینوں کیخلاف کارروائی
وزیر داخلہ نے 30 ستمبر تک غیر قانونی مکینوں کیخلاف آپریشن کرکے متعلقہ سیکٹرز کو کلیئرکرنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ، ڈپلومیٹک انکلیو اپگریڈیشن پراجیکٹ کے فیز ون پر کام شروع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
انفراسٹرکچر کی ترقی
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹی چوک پر فلائی اوور اور شاہین چوک پر انڈر پاس کا سنگ بنیاد ستمبر کے آغاز میں رکھا جائے گا۔