کراچی میں 2 بچوں کو قتل کرنے والی ماں 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
ماں کا بچوں کے قتل کا کیس
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں بچوں کو قتل کرنے والی ماں کو عدالت نے مزید 3 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیرہوگیا، وزیر دفاع خواجہ آصف
عدالتی سماعت
ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈیفنس میں اپنے 2 بچوں کا گلا کاٹ کر قتل کرنے کے مقدمے کی سماعت کی۔ پولیس ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمہ ادیبہ کو پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: میٹنگ میں حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ ہو جائے گا: شیخ وقاص اکرم
تحقیقات کی صورتحال
تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمہ سے تاحال تفتیش مکمل نہیں ہوئی ہے۔ ملزمہ سے قتل کی وجوہات اور آلہ قتل سے متعلق تحقیقات ہونا باقی ہیں، جس پر عدالت نے ملزمہ ادیبہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 روز کی توسیع کردی۔
پیش رفت رپورٹ
عدالت نے 26 اگست تک تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے بچوں کا گلا کاٹ کر اپنے سابقہ شوہر کو خود اطلاع دی تھی۔ ملزمہ کیخلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کیا گیا۔








