بارشوں کے 2 اسپیلز اور آرہے ہیں….
وزیراعظم شہباز شریف کی امدادی سرگرمیوں کی ہدایت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد قومی فریضہ ہے۔ بارشوں کے 2 سپیلز آرہے ہیں، امدادی سرگرمیاں تیز کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
ریسکیو ٹیموں کی تعریف
وزیراعظم نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے پر ریسکیو ٹیموں کی پذیرائی کی ہے۔ اور بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: رافیل گرنے کا رنج یا کچھ اور۔۔ فرانس کی ایئر لائن بھارت کیلئے کونسا راستہ استعمال کر رہی ہے؟ بڑا انکشاف
ریسکیو آپریشن کی ہدایات
وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور ضلعی انتظامیہ کو غذر کے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ ملک کے زیریں علاقوں میں امدادی کارروائیوں کی تیاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کو سیلاب کا خطرہ، گڈو بیراج پر 12 لاکھ کیوسک پانی آنے کی پیشگوئی، 35 لاکھ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ، سندھ حکومت نے کوئی انتظامات نہیں کئے، خبررساں ایجنسی
قومی سطح پر تعمیرات کی روک تھام
وزیر اعظم نے کہا کہ دریاؤں، ندی نالوں، اور پانی کی قدرتی گزرگاہوں کے گرد تعمیرات کو روکنے کے لیے قومی سطح پر مہم چلائیں گے۔ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد قومی فریضہ ہے، متاثرین کے ریسکیو اور امداد کے بعد بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔ متاثرین تک امدادی سامان کی فراہمی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔
گلگت بلتستان کی تعریف
وزیراعظم نے دریائے سندھ، ستلج میں گڈو، سکھر، جی ایس والا اور دیگر مقامات پر سیلابی صورتحال کے پیش نظر این ڈی ایم اے کے تمام پی ڈی ایم ایز سے رابطہ قائم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گلوف کی قبل از وقت اطلاع دینے پر گلگت بلتستان کے علاقے غذر کے رہائشی وصیت خان کو خراج تحسین پیش کیا، جس کے بروقت آگاہ کرنے کے باعث جانی نقصان سے بچنا ممکن ہوا۔








