جسٹس عابد عزیز شیخ نے لاہور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

حلف برداری کی تقریب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی بیرون ملک روانگی کے باعث جسٹس عابد عزیز شیخ نے لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ثانیہ سعید نے پہلی بار اپنی طلاق پر خاموشی توڑ دی
ججز کی شرکت
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے جسٹس عابد عزیز شیخ سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں ہوئی، جس میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز نے شرکت کی۔ تقریب میں وفاقی و صوبائی لاء افسران، لاہور ہائیکورٹ کے افسران اور وکلاء بھی شریک ہوئے۔ حلف اٹھانے پر ججز نے قائم مقام چیف جسٹس عابد عزیز شیخ کو مبارکباد پیش کی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی روانگی
واضح رہے کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گی۔