پی ایم ایل این، یو اے ای اقلیتی ونگ نے پاکستان کا 78 واں یوم آزادی دبئی میں منایا، کیک کاٹا گیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کا یوم آزادی کا جشن

دبئی (طاہر منیر طاہر)  پاکستان مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات اقلیتی ونگ نے دبئی میں 78 ویں یوم آزادی کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں  پی ایم ایل این ،یو اے ای  منارٹی ونگ کے صدر جان قادر ، جابرامانت،سپنا جابر، آمر عمانوئیل، کو کب سموئیل، کامران، ڈینیل، مسرت جان،  ثناء اعجاز، سکینہ اعجاز اور اہل خانہ کے ساتھ شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی

جان قادر کا خطاب

جان قادر نے کہا کہ مسیحی پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور آج بھی ہم پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے تقریب کے شرکاء سے کہا کہ مسیحی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ جان قادر نے شرکائے تقریب سے کہا کہ پاکستان کا یوم آزادی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم نے کس طرح اور کتنی محنت کے بعد وطن حاصل کیا جہاں آج ہماری نسلیں آزادی کا سانس لے رہی ہیں ورنہ آج ہم غلامی کی زندگی گزار رہے ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

آزادی کی جدوجہد

پاکستان کا حصول ایک طویل جدوجہد ہے جس میں شہادتوں کی ایک طویل فہرست ہے۔ آج ہم اپنا ماضی بھول چکے ہیں۔ ہمیں اپنے ماضی اور حصول آزادی کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے اور ان اصولوں پر صدق دل سے عمل کرنا چاہیے جو قائداعظم نے وطن عزیز کے لیے وضع کیے تھے۔ اگر ان پر عمل کیا جائے تو ملک دن دگنی رات چوگنی ترقی کر سکتا ہے۔ یاد رکھیں، ہم صرف اسی صورت میں ترقی کر سکتے ہیں جب ہم قائد کے حکم پر عمل کریں کیونکہ مخلصانہ عمل ہی ملک کو ترقی کی طرف لے جا سکتا ہے۔

تقریب کی تفصیلات

تقریب میں قومی ترانے اور "پاکستان زندہ باد" کے نعرے لگائے گئے۔ جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔ پروگرام کے آخر میں جان قادر نے تمام مہمانوں کا اس تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...