بھارت: جہیز کے معاملے پر سسرالیوں نے خاتون کو بیٹے کے سامنے زندہ جلادیا

ہندوستان میں دل دہلا دینے والا واقعہ
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں جہیز نہ لانے پر خاتون کو اس کے بیٹے کے سامنے درندہ صفت سسرالیوں نے زندہ جلا ڈالا۔ مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 1965 میں پاک بحریہ کی وہ کارروائی جس نے بھارتی آبی فوج کے اوسان ہی خطا کردیے تھے
واقعہ کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق نوئیڈا میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں سسرالیوں نے تشدد کے بعد خاتون کو آگ لگا دی، متاثرہ خاتون کی شناخت نکی کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روانڈا کے وزیر خارجہ اولیور جین پیٹرک ندوہنگرے پاکستان پہنچ گئے
جہیز کے لیے مسلسل تشدد
نکی کی بڑی بہن کنچن کی شادی بھی اسی گھر میں ہوئی تھی، دونوں دیورانی جیٹھانی تھیں۔ کنچن کا کہنا ہے کہ ہم دونوں بہنوں کو جہیز کے لیے مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور سسرال والوں نے 36 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دادا گیری بنائی ہوئی تھی اب پاکستان نے اس کی بولتی بند کردی: شیخ رشید
تشدد کا آغاز
کنچن نے بتایا کہ نکی کی شادی 2016 میں ہوئی تھی اور صرف 6 ماہ بعد ہی جہیز کے لیے ظلم و ستم کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جمعرات کی رات نکی کو بہیمانہ تشدد کے بعد اس کے بچے کے سامنے آگ لگا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لندن روانگی سے قبل عملے کا ایک نوجوان رکن طیارے میں نہ آیا، ساتھیوں نے ہوٹل میں جا کر دیکھا تو ایسا منظر کہ پیروں تلے زمین نکل گئی
نکی کی بہن کی گواہی
نکی کی بہن کا کہنا ہے کہ کئی برسوں تک ہم پر ظلم ہوتا رہا، سسرالی کہتے تھے کہ شادی میں یہ چیز نہیں ملی، وہ نہیں ملی۔ ہم سے 36 لاکھ روپے مانگتے تھے۔ جمعرات کو مجھے بھی کئی گھنٹے مارا پیٹا گیا اور کہا گیا کہ تم مرو گی تو اچھا ہے، ہم دوسری شادی کر لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب
پولیس کا رد عمل
خاتون کے مطابق اسی شام میری بہن کو بچوں کے سامنے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی، میں نے اسے بچانے کی کوشش کی مگر میں بھی بے ہوش ہو گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے کیپٹو پاور پلانٹس لیوی بل 2025 کی متفقہ طور پر منظوری دیدی
مقدمہ درج
پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں ہسپتال سے اطلاع ملی کہ ایک خاتون کو جلی ہوئی حالت میں لایا گیا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں خاتون کے سسر، ساس اور دیور کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
ملزمان کی تلاش
پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔